• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، فوج ، پولیس اور ریسکیواہلکاروں کی موک ریہرسل

مردان ( نمائندہ جنگ) ایمرجنسی اورہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک آرمی ، ضلعی پولیس اور ریسکیو 1122 کا فضل حق کالج مردان میں مشترکہ موک ریہرسل کی گئی ،خطرے کے سائرن بجتے ہی چند ہی منٹوں میں پولیس کی بھاری نفری، بم ڈسپوزل سکواڈ سمیت دیگراہلکار موقع پر پہنچ گئے پولیس ترجمان کے مطابق موک ریہرسل میں پاک آرمی ،ریسکیو 1122 ، آر آر ایف کمانڈوز سکواڈ اور پولیس دستوں نے مظاہرہ کیا اور چاروں اطراف سے فضل حق کالج مردان کو گھیرے میں لے لیا، آپریشن 50منٹ تک جاری رہا، اساتذہ اور طلباء نے اس مشق میں بھر پور حصہ لیا فضل حق کالج کے پروفیسرز، اساتذہ اور طلباء نے ضلع پولیس کے اس اقدام کو سراہا،موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات اور دیگر محکموں کو ہائی الرٹ رکھنا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے حوالے سے آگاہ کرناہے ۔ اس موقع پر افسران نے  عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری طور پر متعلقہ تھانہ کو اطلاع دیکرذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
تازہ ترین