• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘ ساجد نقوی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے سے مسئلہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑیگا‘ سکردو‘ گلگت اور دیامر میں بھی اقتصادی زون قائم کئے جائیں اور پاور سیکٹر کے بے شمار مواقعوں سے استفادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ  علامہ سید ساجد علی نقوی نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور مرکزی عہدیداروں کے تین روزہ  اجلاس میں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ شیخ مرزا علی، علامہ سید محمد عباس رضوی، دیدار علی، محمد علی شیخ، کیپٹن سکندر علی، کیپٹن محمد شفیع اور ریحانہ عبادی بھی موجود تھے۔ ساجد نقوی نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنا کر قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی دی جائے‘ زمینوں پر بغیر معاوضہ خالصہ سرکار کے نام پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے مسئلہ کو فوری حل کیا جائے۔
تازہ ترین