• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین باکسنگ کے نام پر ڈرامے کو بند کیا جائے،اکرم خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن (اکرم خان) گروپ کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے وزارت بین الاصوبائی امور اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین باکسنگ کے نام ہونے والے ڈرامے کو بند کیا جائے اس سلسلے میں پورے ملک میں کے باکسنگ حلقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انٹرنیشنل ریفری جج تجربہ کار باکسنگ آرگنائزر نے کہا کہ صرف چار دن کی تربیت سے کوئی بچی باکسر نہیں بن سکتی اور نہ ہی چار روزہ کورس سے کسی نوآموز خاتون کو کوچ بنایا جاسکتا ہے۔ باکسنگ فیڈریشن کے خود ساختہ سیکرٹری نے ویمنز باکسنگ کے نام پر فراڈ کیا ہے اور اس سلسلے میں قومی سرمایہ ضائع کیا جارہا ہے۔ سیف گیمز کے لئے من پسند باکسروں اور کوچنگ کیلئے بھی غیر سنجیدہ افراد کا چنائو کیا۔ اصل ڈرامہ یہ ہے کہ فیڈریشن کے نام نہاد سیکرٹری کو غیرملکی ٹورز کے شوقین ہیں نے سیف گیمز جانے والی ٹیم کے منیجر بن کر ایک اورٹور کی تیاری کی ہے۔ اسپورٹس بورڈ اور وزارت آئی سی بی کو فوری طور پرویمن باکسنگ ٹیم کوتحلیل کرکے سیف گیمز کے دستہ سے خارج کرنا ہوگا ورنہ بھارت میں ملک کی جگ ہنسائی ہوگی۔
تازہ ترین