• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف سے چوہدری شجاعت کی ملاقات،دونوں جماعتوں میں تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور مونس الہٰی نے سابق صدر مملکت پرویزمشرف سے دبئی میں ملاقات کی۔ مسلم لیگی قائدین نے پرویز مشرف سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کے داخلی اور سیاسی معاملات پر تفصیل سے بات چیت کی گئی ۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ اپوزیشن کو متحد ہونا چاہئے کیونکہ اس وقت نہ صرف ملکی بلکہ عالمی حالات بھی اس بات کے متقاضی ہیں کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائیں۔ سابق صدر پرویزمشرف کا کہنا تھا کہ ان کا دل پاکستان کیلئے دھڑکتا ہے اور وہ جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ آن لائن کے مطابق ملاقات میں دونوں پارٹیوں نے اتفاق کیا کہ ملک کی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ تعاون ضروری ہے ،چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف کومشورہ دیا کہ وہ پاکستان آکر اپنی سیاست بھرپور طریقے سے چلائیں۔دونوں پارٹیوں کے درمیان سیاسی صوتحال اور مشترکہ تعاون پر اتفاق ہوا جبکہ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ ہوا ملکی حالات کو بہتر بنا نے کے لئے دونوں پارٹیوں کی یکجہتی ضروری ہے اس کے علاوہ چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں آکر اپنی سیاسی کمپین بھرپور طریقے سے چلائیں تاکہ انتخابات میں مثبت نتائج حاصل کئے جاسکیں۔
تازہ ترین