سرگودھا(نامہ نگار)آر پی او سرگودھا ذوالفقارحمید نے ڈی پی او سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈمحمد سہیل چوہدری اور اراکین پارلیمنٹ کے ہمراہ ذکا ء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا میں پولیس ملازمین کے لیے نئی تعمیر ہونے والی پولیس میس،تفریحی ہال اور پولیس جم کلب کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فورس کے کمانڈر ہونے کی حیثیت سے ہمارا یہ فرض بنتا ہے کہ ہم اپنی فورس کو سہولیات فراہم کریں اور اس کے بعد ان سے اچھے رزلٹ کی توقع کریں۔ پولیس ملازمین کو اچھا کھانے کا معیار اور کھانے کی جگہ فراہم کرنے کے لیے پولیس میس،ملازمین کو تفریح کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تفریحی ہال اورجسمانی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے اعلیٰ معیار کا پولیس جم کلب قائم کیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کی پولیس لائن کا شمار کافی پرانی پولیس لائنز میں ہوتا ہے۔آر پی او سرگودھا نے اپنی ذاتی کاوشوں اور کوششوں سے حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب اور ویلفیئر کے فنڈ سے فنڈ لیکر ویلفیئر کے پروجیکٹس شروع کروائے ہیں جن میں سے کافی مکمل ہو چکے ہیں۔ اس موقعہ پر ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا بلال افتخار، اراکین پار لیمنٹ سرگودھا ایم این اے حامد حمید،ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی،ایم پی اے عبد الرزاق ڈھلوں،ایم پی اے مہر غلام دستگیر،میئر سرگودھا اسلم نوید،ایم پی اے مناظر علی رانجھا،ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ، صدر و جنرل سیکریٹری سرگودھا بار، اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن سمیت تمام سرکل افسران موجودتھے ۔