پشاور(خبر نگار خصوصی) صہیب الدین کاکا خیل دوسری بار اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ منتخب ہوگئے۔آ ئی جے ٹی کا سالانہ اجتماع گزشتہ روز منعقد ہوا ،جس میں اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر صہیب الدین کاکا خیل مرکزی ناظم اعلیٰ ، شہکار عزیز ناظم خیبر پختونخوا ، شکیل احمد جنرل سیکرٹر ی ، شجاع الحق صدر بزم شاہین خیبر پختونخوا ، شعیب احمد ناظم دیر ڈویژن ، منیب پشاور ڈویژن ،افتخار احمد ملاکنڈ ڈویژن ،حنیف مانسہرہ ڈویژن ، حسن عبداللہ ہریپور ڈویژن ، ظہیر بنوں ڈویژن اور عنایت الرحمن مردان ڈویژن کے ناظم مقرر کئے گئے۔نومنتخب ناظم اعلیٰ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت فرقہ واریت اور نفسا نفسی کے دور میں امن ومحبت اور اجتماعیت کی ایک بہترین مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لبرل، سیکولر اور کفر کے فتوے لگا کر لوگوں کو خود سے دور نہ کریں بلکہ مطالعہ کے زریعے قرآن سے تعلق کو مضبوط کر لیں ۔