اسلام آبا د (جنگ نیوز) سی پی این ای اسلام آباد چیپٹر کے صدر مہتا ب خان کی والدہ اور محسن بلال خان کی دادی پیر کو انتقال کر گئیں جن کی نما ز جنازہ مر کزی ناظم اعلٰی جماعت اہلسنت علامہ ریاض حسین شاہ نے انکے آبائی گائوں پھگواڑی میں پڑھائی ۔مرحومہ کی رسم قل کل بدھ کو دن 2بجے پھگواڑی مری میں ادا کی جائے گی ۔نما ز جنا زہ میں پیر آف تربیلا کے صاحبزادے فزار خان ، وفاقی وزیر پٹرولیم و قد ر تی وسائل شاہد خاقا ن عباسی ، سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشر ف کے بھائی راجہ جا وید اشر ف، سابق گور نر مہتاب عباسی ، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، سویٹ ہومز کے سر براہ زمر د خا ن ، ممبر قومی اسمبلی مر تضی ستی ، ایم پی راجہ راشد حفیظ ، ڈاکٹر جمال نا صر ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ضیا ء اللہ شاہ، آل پاکستان اخبار فروش یونین کے تاحیا ت جنرل سیکرٹری ٹکا خان ،چوہد ری محمد یاسین ،خوشنو د علی خا ن ، عامر محبوب،سابق صدر آئی سی سی آئی اعجا ز عبا سی ، سابق صدر ایف پی سی سی آئی عبدالر ئوف عالم،تاجر رہنما اجمل بلو چ ، راج عباسی ، امجد عباسی ایڈ ووکیٹ ،حاجی گلزار اعوان ودیگر نے شرکت کی ۔اے پی پی کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات ‘ نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے مہتاب خان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔