کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ہاکی لیگ کا فائنل بدھ کو لاہور لائنز اور کوئٹہ پینتھر کے درمیان کھیلا جائے گا، منگل کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچوں میں لاہور لائنز نے کوئٹہ پینتھرز کو تین گول سے اور کراچی ڈولفنز نے پشاور ڈئیرز کو تین گول سے ہرایا۔ حریف ٹیم کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔ کراچی کی طرف سے سائرہ اشرف، تہیمنہ، اور آرزو منظور نے ایک ایک گول بنائے، کراچی کی ٹیم تیسری پوزیشن کےلئے بدھ کو اسلام آباد کے مد مقابل ہوگی۔