سرگودھا(نمائندہ جنگ)ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی حافظ فرحان احمدگجرنے کہاہے کہ ضلع بھرمیں جرائم کی شرح میں ریکارڈاضافہ ہو ا ہے۔ پولیس حکام ضلع بھرمیں جرائم کے خاتمہ اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے موثراقدامات کریں۔ سرگودہاکی بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظرپولیس کی موجودہ نفری ناکافی ہے اس کے ساتھ ساتھ پو لیس کو جدید ترین سہولیات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جا ئے۔