گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) چیف کمشنرریجنل ٹیکس ڈائریکٹوریٹ کو اطلاع ملی کہ علاقہ غیر سے بھاری مقدار میں غیرملکی سگریٹ سمگل کئے گئے ہیں جنہیں گوجرانوالہ اور وزیر آباد کے گوداموں میں رکھا گیا ہے جس پر انہوں نے 2ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے دونوں گوداموں سے سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کرلی۔