• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینٹل پاور کیس،پرویز اشرف کو 22 فروری کو احتساب عدالت پیش ہونے کا حکم

 اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت نےرینٹل پاورکیس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو22فروری کوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا ۔بدھ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے رینٹل پاورکیس سماعت کی ۔عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ۔احتساب عدالت نے مزید 8ملزمان کوبھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ۔کیس کی آئندہ سماعت 22فروری کوہوگی، ملزمان پراختیارات کے ناجائزاستعمال اورقومی خزانے کونقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
تازہ ترین