اسلام آباد (صالح ظافر) گوادر پورٹ کے خطے میں اُبھرنے کے ساتھ ہی بھارت نے اپنی جنگی بحری مشینری کو فعال کردیا ہے اور رپورٹ کی مطابق بھارت کی ایٹمی آبدوز ’آئی این ایس چکرا‘ بحر ہند میں گووا سے 200؍ کلومیٹر دور گشت پر ہے ۔ بھارتی ایٹمی آبدوز بحریہ کی سب سے بڑی مشقوں ’ٹروپکس 2017‘ میں دیگر 60؍ بحری جہازوں کے ساتھ حصہ لے گی ۔ ’دشمن کی آبدوزیں‘ کے نام کے ساتھ ان مشقوں کا مقصد چین اور پاکستان کی آبدوزوں کو نشانہ بنانا ہے ۔