چمن بارڈر پر کانٹے کے تنازع پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آج پانچویں روز بھی معطل ہے۔
کسٹم حکام اور ایف سی کے درمیان کانٹے کا تنازعہ برقرار ہے،جس کے باعث پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ آج بھی معطل ہے ، باب دوستی پر ٹرانزٹ ٹریڈ کے سیکڑوں کنٹینروں کی لائنیں لگ گئیں ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم اور ایف سی کے درمیان معاملات کے حل کےلئے آج اجلاس ہو گا جبکہ چمن چیمبرآف کامرس کا کہنا ہے کہ پانچ روز میں بھی ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔