• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈرڈ ٹینس: ماریہ شرکت کیلئے مدعو ،وائلڈ کارڈ جاری

Madrid Tennis Maria Invited To Join The Wildcard
روس کی ماریا شراپووا کو مئی میں میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور ساتھ انہیں وائلڈ کارڈ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گذشتہ برس آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

ان کی سزا اپریل میں ختم ہونے والی ہے، اس کے ساتھ سابق عالمی نمبر ایک پلیئر نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ جرمنی کے ٹورنامنٹ کے ساتھ مسابقی ٹینس میں واپسی کریں گی۔ لیکن اب نئی پیش رفت کے مطابق ان پر پابندی ہٹنے کے صرف 15 دن بعد یعنی پانچ مئی سے میڈرڈ کے ایونٹ میں انہیں مدعو کرلیا گیا ہے۔

اس بارے میں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ ماریہ گذشتہ 15 برس میں ٹینس کھیلنے والی عظیم ترین پلیئرز میں سے ہیں، ہم سب انہیں چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ایونٹ میں ضرور شرکت کرینگی۔ البتہ ایک بات کی وضاحت ضروری ہے کہ ماریہ نے چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے ہم سے خود درخواست کی تھی۔
تازہ ترین