کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابراہیم مرچنٹ میموریل پاکستان ٹینس ٹورنامنٹ20 تا 26 فروری کراچی جیمخانہ میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں انٹری کی آخری تاریخ 17 فروری ہے۔ ایونٹ کی انعامی رقم 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگی۔ ایونٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئر 18 سنگلز، بوائز 16 سنگلز، بوائز 14 سنگلز، بوائز 12 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز 10 سنگلز، مینز ڈبلز اور سینیئرز 45 ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں۔ پاکستان سوفٹ ٹینس ایسوسی ایشن کے تعاون سے سوفٹ ٹینس (مینز) اور پارا اسپورٹس پاکستان کے تعاون سے اسپیشل پلیئرز کو سنگل کے مقابلوں کو شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے شہروں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو 700 روپے یومیہ الائونس دیا جائے گا۔