گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)مستقل نہ کئے جانے پر کنٹریکٹ ملازمین کا گیپکو دفتر کے باہر روڈ احتجاج روڈ بلاک کر دی ،ملازمین نے گیپکو مین دفتر ماڈل ٹائون کے باہر شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ بلاک کر دی جسے کھلوانے کیلئے ماڈل ٹائون پولیس کے لاٹھی بردار دستے موقع پر پہنچ گئے اور لاٹھی چارج کرنا شروع کر دیا جس کے کچھ دیر بعد ہی مظاہرین منتشر ہو گئے اور روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ملازمین کے روڈ بلاک کئے جانے پر ٹریفک بھی شدید جام رہی تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے 4افرادکو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ روڈ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گرفتار ہونے والوں میں شمریز ، امتیاز ، عبدالباسط وغیرہ شامل ہیں۔