سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ نے انسانی صحت کو بہتر بنانےکیلئے شاپر بیگ پر پابند ی لگانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینا شروع کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ شاپر بیگ مختلف قسم کی بیماریوں کیساتھ ساتھ سیوریج کی بندش اور ماحول کی آلودگی کی بڑی وجہ ہے۔ لوگوں کی اکثریت کھانے پینے کی گرم اشیاء شاپر بیگ میں لے جاتے ہیں جو انتہائی مضر صحت ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ نے شاپر بیگ پر پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔