• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا میں فوڈلیبارٹری کے قیام کیلئے تجاویزتیارکرنیکی ہدایت

سرگودھا(نمائندہ جنگ)ڈویژنل ٹاسک فورس برا ئے انسداد ملاوٹ کے چیئر مین وایم پی اے چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کمشنر دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو محفوظ خوراک کی فراہمی ہمارافرض اور اس میں کوئی کوتائی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ متعلقہ ادارے میرٹ پر کام کریں اور کسی سفا رش کو خاطر میں نہ لائیں ۔ انہوں نے سرگودہا میں فوڈ لیبارٹری کے قیام کیلئے تجا ویز تیار کرنے اورمضر صحت دودھ اور گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ندیم محبوب نے فوڈ انسپکٹرز کو چھوٹی دکانوں کے ساتھ ساتھ بڑے ہوٹلز ‘ کریانہ شاپس او رفلورملوں سمیت خوراک تیار کرنے والے بڑے اداروں کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اورہوٹلوں او رکھانا تیار اور فروخت کرنے والی دکانوں پر کام کرنے والے ملازمین کے ہیلتھ سرٹیفکیٹس تیار کرنے او رمسلسل مانیٹرنگ کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عرفان فرید نے کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔اجلاس میں فوڈ انسپکٹرز‘ محکمہ خوراک ،لائیوسٹاک اور پولٹری افسران نے شرکت کی۔
تازہ ترین