لندن (جنگ نیوز) قطر اوپن کے فاتح نوواک جوکووچ کی بدستور ٹینس کی عالمی رینکنگ میں حکمرانی جاری ہیں۔اینڈی مرے،راجر فیڈرر،اسٹین سلاس وارینکااوررافیل نڈال اپنی اپنی پوزیشنز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔خواتین سنگلز رینکنگ میں سرینا ولیمز،سائمونا ہیلپ اورگاربین مگوروزاپہلے ،دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ انجرڈ ماریہ شراپووا تنزلی کا شکار ہوکر پانچویں نمبر پر چلی گئیں۔ برسبین ٹینس کی فاتح پلیئروکٹوریا آزارینکا 6درجے ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔ ٹینس کی نئی عالمی رینکنگ جاری کردی گئی جس کے مطابق سربیا کے نوواک جوکووچ پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ برطانوی اسٹاراینڈی مرے دوسرے، برسبین ٹینس کے فائنلسٹ اورسوئس کھلاڑی راجر فیڈررتیسرے، اسٹین سلاس چوتھے، ہسپانوی کھلاڑی رافیل نڈال پانچویں اورجمہوریہ چیک کے ٹام برڈیچ چھٹے نمبر پر موجود ہیںجبکہ کائی نیشکوری نے ڈیوڈ فیرر کو پیچھے دھکیلتے ہوئےساتویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ ڈیوڈ فیرر آٹھویںاوررچرڈ گیسکوئٹ دسویں نمبر پر ہیں۔ مینز ڈبلز کی درجہ بندی میں مارسیلو میلواورہوریا ٹیکو پہلی اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے اعصام الحق 37ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ خواتین درجہ بندی میں سرینا ولیمز پہلے،سائمونا ہیلپ دوسرے، گاربین موگو روزار تیسرے،آگنسیکا راڈونسکاچوتھے،ماریا شراپووا پانچویں،پیٹرا کوویٹوا چھٹے،اینجلک کربر ساتویں، فلوویا پینٹا آٹھویں،لوسی سفاروانویں اوروینس ولیمز دسویں نمبر پر ہیں۔ ڈبلز درجہ بندی میں ثانیہ مرزا پہلی اورمارٹینا ہنگزپہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔