سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ رحمان پورہ سے پراپرٹی ڈیلر محمد شاہد اپنے کام سے گھر واپس لوٹا کار گھر کے باہر کھڑی کردی تاہم جو وہ گھر سے نکلا تو کار نامعلوم چوروں نے کار چوری کرلی۔ محمد شاہد کے مطابق اس کی کار میں85لاکھ روپے کے پرائز بانڈز،3لاکھ50ہزار روپے کی نقدی، ایک لیپ ٹاپ اور ایک آئی فون بھی تھا جو چور ساتھ لت گئے۔ پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔