ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین رانا فراز نون کی قیادت میں وفد نے مردم شماری کے سلسلہ میں رحیم یار خان ،لیاقت پور کا دورہ کیا وفد میں عبدالباری جعفری،رانا عاشق نون ،اور مخدوم شمس الدین قریشی شامل تھے، اس موقع پر رانا فراز نون نے مردم شماری کے بارے میں اہم بریفنگ دی اور لیاقت پور میں مردم شماری آگاہی مہم کے کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا ، فیروزہ جھوک فرید میں میلہ میں شرکت کی اور کہا کہ جو قومیں اپنی تہذیب و ثقافت کو زندہ نہیں رکھتیں وہ ہمیشہ اپنی شناخت کھو بیٹھتی ہیں، حکمرانوں کواس خطے کی محرومیوں کو دیکھتے ہوئے صوبہ سرائیکستان کے قیام کوتسلیم کرنا ہوگا ۔