چمن بارڈر پر کانٹے سے وزن کے تنازع پر ایف سی اور کسٹم حکام کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ گزشتہ نو روز سے معطل ہے۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینروں کا وزن کرنے والے آؤٹ کانٹے بدستور ایف سی کی جانب سے سیل کیے ہوئے ہیں جبکہ ایف سی کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر اب تک عمل درآمد نہیں ہو سکا ہے ، جس کی وجہ سے ٹرانزٹ ٹریڈ 9 دنوں سے معطل ہے ۔
اس سلسلے میں صوبائی وزیر پلاننگ نے گورنر بلوچستان سے رابطہ کر کے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ کراچی فورٹ سے نکلنے والے سیکڑوں کنٹینروں پر روزانہ کی بنیاد پر اضافی اخراجات پڑ رہے ہیں مجبورا ًبطور احتجاج پاک افغان تجارت معطل کرنے پر غور شروع کیا ہے۔