لاہور میں دھماکے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وفاقی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعے کی تفتیش و تحقیقات میں صوبائی حکومت کی مکمل معاونت کریں۔
چوہدری نثار نے دوران ڈیوٹی شہادت پانے والے سینئر پولیس افسران کو بھی خراج عقیدت پیش کیا ۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھی لاہور میں ہونے والے دہشت گرد واقعے پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور دھماکا ایک اندوہناک سانحہ ہے۔