• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پلیئرز سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کیخلاف پھٹ پڑیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل خواتین ہاکی کھلاڑیوں شاہین سلطانہ ، برنارڈ، نازلی قیصر، کوثر اور شاہین فاطمہ نے کہا ہے کہ صوبے میں خواتین ہاکی کی تباہی کی ذمہ دار ایسوسی ایشن کی موجودہ عہدے دار ہیں، لاہور میں ختم ہونے والی آل پاکستان خواتین ہاکی لیگ کے انتخاب کے لئے سندھ کی ٹیم کا انتخاب حیرت انگیز تھا، نام نہاد ٹرائلز سے ٹیم کا انتخاب کیا گیا، سندھ کی عہدے داروں نے ٹرائلز کو اہمیت نہیں دی اور نہ کسی کھلاڑی کو اس بارے میں اطلاع دی گئی، جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا انہیں ایونٹ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں سندھ کی کار کردگی مایوس کن رہی جس کی تحقیقات کی جائے، انہوں نے ماضی میں موجودہ عہدے داروں پر ایک بوائز کھلاڑی کو خواتین ٹیم میں شامل کرنے کا بھی مبینہ الزام لگا یا ہے، جبکہ ڈویژن کی جعلی ٹیمیں بنانے کا بھی الزام عائد کیا ہے، انہوں نے پی ایچ ایف سیکریٹری شہباز سینئر اور سیکریٹری وومن ہاکی ایسو سی ایشن تنزیلہ عامر چیمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں خواتین ہاکی کو تباہی سے بچانے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین