کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ خواتین ہاکی ایسوسی ایشن کی سکریٹری ارم بخاری نے کہا ہے کہ آل پاکستان خواتین ہاکی لیگ کے لئے ٹیموں کا انتخاب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے خود کیا تھا، ہم نے پی ایچ ایف کی ہدایت پر ٹرائلز رکھا تھا مگر آر گنائزنگ سکریٹری راحت خان نے خودٹیم کا انتخاب کیا تھا جس پر ہم نے اعتراض کیا تھا جس کے بعد سندھ کے خلاف کچھ کھلاڑیوں کو سامنے لاکر ہماری کردار کشی کی جارہی ہے جس پر سندھ ایسوسی ایشن نے پی ایچ ایف کے سکریٹری شہباز احمد سے رابطہ کیا ہے ، جن کھلاڑیوں نے ایونٹ میں حصہ لیا ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی، انہوں نے کہا کہ سندھ میں مالی مسائل کے باوجود ہم بہتر انداز میں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھےہوئے ہیں۔