• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی صدر کو ہٹا کر عبوری صدر مقرر کیا جائے‘ آئی ایس ایف چترال

پشاور(لیڈی رپورٹر)انصا ف سٹوڈ نٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف ) ضلع چترا ل کے عہدیدا روں نے پارٹی چیئرمین عمرا ن خا ن سے اپیل کی ہے کہ چترا ل کے مو جو دہ صدر عبداللطیف کو عہدے سے ہٹا کر پا رٹی کے بہتر مفا د میں کا رکنوں سے مشا ور ت کر کے ایک تعلیم یا فتہ ،دیا نتدا ر اور ایما ندا ر شخص کو عبو ری صدر بنا یا جا ئے تاکہ کا رکنا ن منظم ہو کر 2018کے الیکشن کیلئے تیا ری کر سکیں ۔یہ اپیل انصا ف سٹوڈنٹس فیڈریشن چترا ل کے صدر نذیر احمد نے اپنے دیگر سا تھیوں کے ہمرا ہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ مذکو رہ صدر پچھلے 12سا ل سے اپنے ذا تی فیصلے کا رکنا ن پر مسلط کر رہا ہے ،2013ءکے جنرل الیکشن میں ہا ر کی اصل وجہ غلط پالیسیا ں اور ذا تی مفا د ہے اور اسی طرح بلدیا تی الیکشن میں بھی انہی وجوہات کی بناء پر بری طرح شکست کا سا منا کر نا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ مو جو دہ صدر کی وجہ سے ٹمبر ما فیااور دیگر کرپٹ عنا صر کو تقویت مل گئی ہے اور مذکو رہ فیصلے سے  تحریک انصا ف چترال کے مخلص ورکرز میں شدید غم و غصہ اور ما یو سی پھیل چکی ہے اگر مو صو ف کا حا لیہ نو ٹیفکیشن منسوخ نہ کیا گیا تو پا رٹی کو نا قا بل تلا فی نقصا ن ہو گا بلکہ 2018ءکے جنرل الیکشن میں خاطر خوا ہ کا میا بی سے ہمکنا ر ہو نا نا ممکن ہے ۔  
تازہ ترین