• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتوں کے انتخابی تحفظات دور کرنے میں معاونت کریں گے،محمود اچکزئی

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ     انتخابات سے قبل اقلیتوں کے انتخابی تحفظات دور کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔ کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائنس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے پیر کو پختوخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما محمود خان اچکزئی سے پارلیمنٹ لاجز میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جے سالک نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی انتخابی اصلاحات میں اقلیتوں کے طریقہ انتخاب کو درست نہیں کیا گیا ۔  اقلیتوں کے طریقہ انتخاب کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئے بھی ڈیڑھ سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن تاحال اس حوالے سے پارلیمنٹ میں کوئی امپروومنٹ نہیں ہوئی۔
تازہ ترین