شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد عارف خان سندھیلہ کو ایل ڈی اے کا رکن نامزد کیا ہے وہ ایل ڈی اے میں شیخوپورہ کی نمائندگی کریں گے اور ایل ڈی اے کے زیر انتظام ہونیوالے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کے بارے میں ہر 15روز کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ دیا کریں گے۔