لاہور( ٹی وی رپورٹ ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ لاہورمیں خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا سر مل گیا ہے،وزیر قانون پنجاب نےجیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت الاحرار کی جاری کی گئی دہشت گرد کی تصویر فوٹیج سے میچ کر گئی ہے، خودکش حملہ آور کا ٹارگٹ مظاہرین نہیں تھے بلکہ ممکنہ طور پر شاہراہ قائداعظم پر وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت ہونے والاجلاس تھا ،انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں گرینڈ نہیں گریٹ آپریشن جاری ہے ، 300 سے زائد انتہائی خطرناک دہشت گرد مارے جاچکے یا گرفتار ہیں،انہوں نے بتایا کہ مال روڈ کو ریڈزون قرار دینے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔