سیالکوٹ،ڈسکہ( نمائندہ جنگ، نامہ نگار) تھانہ مراد پور کے علاقہ گوہد پور سے پولیس نے غیر محتاط انداز میں ٹریکٹر ٹرالی چلانے والے ڈرائیور اللہ دتہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسکی ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ڈسکہ کا ٹریفک انچارج اپنی ٹیم کے ہمراہ جناح چوک میں کھڑاتھاکہ گاڑی جس کو ڈرائیور علی رضا چلارہاتھا کو پکڑ کر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے