• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری خالق دتیوال سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات

مانچسٹر(علامہ عظیم جی)مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کے معروف کاروباری اورسماجی شخصیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری محمد خالق دتیوال اپنے آبائی علاقے گجرات اپنی بھتیجی کی شادی اور حال ہی میں بلدیاتی انتخابات میں دومختلف علاقوں کی یونین کونسل کے کونسلرز اور بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہونے والے اپنے بھائیوں چوہدری اصغر دتیوال کی صاحبزادی کی شادی خانہ آبادی میں شرکت کے لئے گئے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوںاچانک مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سابق ڈپٹی وزیراعظم پرویز الٰہی اچانک چوہدری محمد خالق دیتوال کی رہائش گاہ پر پہنچ گئےاور ان سے ملاقات کی ۔چوہدری پرویز الٰہی نے اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔چوہدری محمد خالق دیتوال نے جنگ کوٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ انہوں نےچوہدری پرویز الٰہی پر واضح کیا کہ ہم مسلم لیگ ن میں شامل ہیں اور انہی کے ٹکٹ پر ہم نے اپنی یونین کونسل کے چار کونسلرز اور دو مختلف یونین کونسلوں میں بلا مقابلہ چیئرمین شب کی نشستیں جیتی ہیں چوہدری محمد خالق دتیوال نے کہا کہ ہماری نظر میں قائد مسلم لیگ ن وزیراعظم میاں نوازشریف اور پنجاب کے مرد آہن میاں محمد شہباز شریف صوبے اور ملک قوم کی بہترین خدمت کررہے ہیں اور بیرون ممالک رہنے والےپاکستانی سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر ملکی خوشحالی اور امن قائم کرنے کا سہرابھی مسلم لیگ ن کی حکومت اور پاک فوج کے ضرب عضب اور خاص طورپر وزیراعظم نوازشریف اور پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے سرپر دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی کی آمد پرانے خاندانی رشتوں اور روابط دستور کاحصہ تھا اس میں سیاسی امور شامل نہیں تھے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے ایم این اے وہاڑی چوہدری طاہرا قبال اور دیگر زعمائے مسلم لیگ ن برطانیہ اور پاکستان نے بھی چوہدری محمد خالق دتیوال کی بھتیجی چیئرمین چوہدری اصغر دتیوال کی بیٹی کی شادی میں شریک ہوئے ان میں چوہدری بابا سردار محمد خان، چیئرمین یوسی کرانہ گجرات چوہدری محمد انور، چیئرمین یوسی چوہدری سیف اللہ ، چیئرمین چوہدری فرید، چوہدری محمد اسلم مہر، کونسلر سید شبیر حسین شاہ، چوہدری وجاہت سرور، چوہدری نصیر احمد، چوہدری زاہد سارو، چوہدری محمد حنیف ، چوہدری ارشد چوہدری محمد اکرم، چوہدری لال خان کھٹانہ، چوہدری احسان کونسلر، سید منور شاہ، وائس چیئرمین ، چوہدری نعیم اور دیگر شامل تھے۔
تازہ ترین