• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران الیکشن کمیشن کی پیشی سے استثنا مانگتے ہیں،مریم اورنگزیب

Pakistan Election Commission Seeking Exemption From Appearing In Sc Maryam Aurangzeb
وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں پیشی سے استثنا مانگتے ہیں۔روز سپریم کورٹ میں حاضری دیتے ہیں۔پی ٹی آئی نے ایک بھی کاغذنہیں دیاجوشریف فیملی کےشواہدکیخلاف ہو۔عمران خان نے کہا آج پتا چل رہا ہے کہ فلیٹس 2006 میں خریدے گئے ،پی ٹی آئی نے ایک بھی کاغذنہیں دیاجوشریف فیملی کےشواہدکیخلاف ہو۔

مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ساڑھے 3سال سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جا رہی ہے۔ایک بھی دہشتگردی کے واقعے تک جنگ جاری رہے گی۔بزدل دہشت گرد ہمارے حوصلے کمزور نہیں کر سکتے ۔ضرب عضب کے باعث دہشت گردی میں کمی آئی ہے ۔

مسلم لیگ کے رہنما طلال چودھری کا کہنا ہے کہ لاہور واقعے پرعمران خان نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی ،لوگوں کی تدفین نہیں ہوئی کہانہوں نےپنجاب حکومت پر تنقید کی ۔پنجاب پولیس نے جتنے لوگ پکڑے تین صوبوںٕ سے بھی زیادہ ہیں،باقی 80فیصد جنگ بھی فورسز اور پاکستانی قوم مل کر جیتے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان پاناما کیس جھوٹ ٹمپرنگ سے جیتنا چاہتے ہیں،اپوزیشن کی تنقید تعمیری ہونی چاہیے ۔سپریم کورٹ سے فیصلہ آئین اورقانون کےمطابق آئے گا ،
عمران خان احمقوں کی جنت میں نہ رہیں ،ان کے جھوٹ سے لوگ بیزار اورجج بیمار ہوتے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین