شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب کی ٹیم نے گرفتار شدہ سابق سپرنٹنڈنٹ بلدیہ شیخوپورہ چوہدری یوسف منج کو احتساب کورٹ نمبر 5میں پیش کرکے 10روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے ان کے خلاف ڈیڑھ سال سے نیب آرڈیننس کے تحت تحقیقات جاری تھی اور نیب پنجاب نے انکے اثاثوں کے بارے میں مفصل رپورٹ بھی محکمہ مال کے حکام سے مانگی تھی جس کے بعد انہیں گزشتہ روز گرفتار کیا گیا۔