گجرات (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج گجرات افتخار حسین چیمہ نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور معمولی نوعیت کے مقدمات کے 5ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات جاری کئے، سول جج محمد وسیم حسین، سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبر، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ملک بابرعلی بھی ان کے ہمراہ تھے۔