سیہون شریف کی درگاہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے باعث معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر سندھ حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق تین دن کے یوم سوگ کے دوران صوبے بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔