• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمن کو پشاور کینٹ تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت

پشاور(کامرس رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران رابطہ کمیٹی پشاور کینٹ کے  نمائندہ  وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت دیدی جس پر انہوں نےکنونشن میں شرکت  کی یقین دہانی کرادی ۔رابطہ کمیٹی  کے مجیب الرحمن ، میاں اختر، شوکت اللہ ہمدرد، ظفر منہاس، جاوید ، حاجی وحید اور حاجی نسیم پر مشتمل وفد نے گزشتہ روزمولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں تاجر کنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور  تاجروں کو درپیش  کنٹونمنٹ بورڈ  کے ٹیکسوں ، دل جان پلازہ کے سامنے رکھے گئے بلاکس   سمیت دیگر مسائل  سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے یقین دلایا ہے کہ وہ ان مسائل کیلئے جلد وفاق سے رابطہ کریں گے ۔
تازہ ترین