گوجرانوالہ( نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیکرٹری ثقافت پنجاب ثمن رائے، ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ حناء افتخار ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل چوہدری محمد آصف نے گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے دفتر کا دورہ کیا ، کمشنر کیپٹن محمد آصف سے بھی ملاقات کی ،کمشنر سے ملاقات کے دوران آرٹس کونسل ہال کی تعمیر بارے بات چیت کی گئی جس میں کمشنر کو کہا گیا کہ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کرتے ہوئے آرٹس کونسل ہال کی تعمیر کا کام تیس جون تک مکمل کیا جائے۔