• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بادل برسنے لگے

Gilgit Baltistan And The Rain Cloud In Balochistan
بارش اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بادل برسنے لگے۔غذر،استور اور دیامر کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری اورمیدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں بھی رات گئے بادل برس پڑے۔چمن میں رات سے جاری موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری ہورہی ہے۔

آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اوربالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہورہی ہے۔ملکہ کوہسارمر ی میں بارش سےسر د ی کی شد ت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ادھر شمالی بلوچستان میں بارش برسانے والی ہوائیں داخل ہونے سے چمن،پشین ،زیارت ،کان مہترزئی اورقلعہ عبداللہ میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بارش کے ساتھ ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل اور ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہے ۔محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا،فاٹا اور کشمیرمیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔راولپنڈی اور سرگودھاڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔
تازہ ترین