اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی آنکھ کا لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا،گذشتہ چند ماہ سے وزیر داخلہ کو آنکھ میں تکلیف تھی جس کیلئے وہ گذشتہ سال بیرون ملک بھی گئے تاہم مصروفیات کے باعث وہ آپریشن نہ کرا سکے۔ ذرائع کے مطابق سرجری ممتاز ماہر چشم اور سرجن ڈاکٹر خالد وحید نے کی۔سرجری کے بعد ڈاکٹرز کا وزیر داخلہ کو چند روز لاہورمیں قیام کا مشورہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق وزیر داخلہ آئندہ چند روز لاہور میں قیام کریں گے اور وہیں سے سرکاری ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔