بہاولپور(سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں بہاول پور ضلع کی257 مختلف ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ جن پر مجموعی طور پر 43 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ان سکیموں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی53 ترقیاتی سکیمیں جن پر12کروڑ89لاکھ روپے، پاک پی ڈبلیو ڈی ڈیپارٹمنٹ کی196 سکیمیں جن پر25کروڑ84 لاکھ روپے، سی ڈی اے کی 3 سکیموں کے لیے 2 کروڑ65 لاکھ روپے سے زائد فنڈز اور بہاول پور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی5 ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں جن پر ایک کروڑ63 لاکھ روپے سے زائد فنڈز استعمال ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز کی زیر نگرانی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ہر ماہ ان کے دفتر رپورٹ پیش کی جائے۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل نے پولیو مہم کے ا جلاس کی زیر صدارت کرتے ہوئے کہاکہ بہاول پورضلع سے 5لاکھ 97ہزار9سو سے زائد 5سال تک کی عمر کے بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے 1369ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں