• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالج اکانومی دورِ حاضر میں قوموں کے بقاء کی ضامن ہے،پروفیسر احسن اقبال

گجرات (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نالج اکانومی دورِ حاضر میں قوموں کے بقاء کی ضامن ہے۔ دورِ جدید انتہائی تغیر و تبدل کا دور ہے اور وہی قومیں ترقی کی راہ پر کامیابی سے گامزن ہیں جو اپنے ملک و معاشرہ میں علم پر استوارمعیشت کو فروغ دینے میں کوشاں ہیں۔ جہاں تازہ کی نمود افکار تازہ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے مگر منزل کو حاصل کرنے کیلئےنالج اکانومی کی بنیادوں پر استوار اعلیٰ نظام تعلیم ہی مشعل راہ بن سکتا ہے۔ موجودہ حکومت وژن2025ء کے تحت پاکستان کو دنیا کی پہلی25معیشتوں میں شامل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ پاکستان کے ذہین اور باصلاحیت طلبہ ثابت قدمی، استقامت اور شعوری لگن کے ذریعے مطلوبہ اہداف کے حصول میں ہمارا بہترین بازوئے عمل ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے ان خیالات کا اظہار جامعہ گجرات کے پانچویں جلسہ عطائے اسناد(کانووکیشن2017ء) کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جامعہ گجرات کے پانچویں کانووکیشنمیں سیشن2015ء کے تقریباً 3200طلبہ کو اسناد اور تقریباً76طلبہ کو اعلیٰ کاکردگی اور نمایاں کامیابی دکھانے کے صلہ میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ وفاقی وذیر پروفیسر احسن اقبال نے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں اعزازت تقسیم کیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے گورنر پنجاب و چانسلر جامعہ گجرات کی نمائندگی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے طلبا وطالبات کو ڈگریاں تفویض کیں۔ کانووکیشن کی رسمی کاروائی کے اعلان کا فریضہ رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل نے سر انجام دیا ،مہمانان اعزازی میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر محمد نظام الدین، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈاکٹر رؤوف اعظم، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر قیصر مشتاق اور چیئرمین فیڈرل بورڈ اکٹر اکرام علی ملک شامل تھے۔
تازہ ترین