ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا جلسہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کر دیا گیا ہے، جنوبی پنجاب میں جلسہ سے بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرنا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے، چند روز قبل علی موسیٰ گیلانی اور دیگر مقامی قائدین کی طرف سے بھی قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسہ کی باقاعدہ اجازت طلب کی گئی تھی،
قائم مقام کمشنر نے ملکی صورتحال کی وجہ سے پی پی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد 10 مارچ کا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے، جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان چند روز تک کیا جائے گا۔