پشاور،چترال ( نمائندہ جنگ ) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران برفا نی تودے گرنے اور لینڈسلائیڈنگ سمیت قدرتی آفات کے مختلف واقعا ت میں 8افراد زندگی کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ ان واقعات میں 10افراد زذخمی ہو ئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے سیکرٹری آر آر ایس ڈیپار ٹمنٹ احمد حنیف اورکزئی ا ور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ریسکیو اور ر یلیف آپر یشن شر وع کر نے کے احکا مات جا ری کردئیے ہیں۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطا بق پہلا وا قعہ بونی کےمقام پر رونما ہوا جہاں 17 اور 18 فروری کی درمیا نی رات کو برفا نی تودہ گر نے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین ز خمی ہو ئے۔ رپورٹ کے مطابق لینڈسلائیڈنگ کا واقعہ لواری ٹنل کے قر یب ایک کمپنی کے ور کشاپ پر پیش آیا۔جس کے نتیجے میں 7 افرادجا ں بحق اور 7زخمی ہو ئے۔جا ں بحق افراد میں تین کا تعلق دروش چترال جبکہ چار کاپنجا ب سے ہے۔مرنے والوں میں ندیم،افتخار،کامران، آصف، رحمت زادہ،احمد غازی خان اور جلال شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں شاکر، بہادر، زمرد،قیصر، الطاف حسین، گل عالم،مجیب، شامل ہیں۔چترال میں ایک ہفتہ کے دوارن تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 19ہو گئی ہے۔ نمائندہ پی ڈی ایم اے کے مطا بق، علاقے میں پا کستا ن آرمی، چترال سکائوٹ،پولیس اور مقامی انتظامیہ پر مشتمل ٹیم کے ذ ریعے سر چ اور ریسکیوآپر یشن کیا گیا۔ پی ڈی ایم اے تما م ضلعی ا نتطامیہ بشمول ڈسٹر کٹ چترال کے سا تھ قریبی را بطے میں ہے اور حا لا ت پر نظر رکھے ہو ئے ہے۔پی ڈی ایم اے ترجما ن نے مز ید بتا یا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مسلسل آپریشنل ہے اور عوام پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن1700 یا 0919223662 پر رہنمائی کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔