کوئٹہ (پ ر) مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر امیر محمد خان درانی نے ایک مقامی سکول کی تقریب میں کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب زہری کے مشکور ہیں کہ انہوں نے انمشکل حالات میں بلوچستان کو چار چاند لگا دئیے ایم ایس ایف کے بھی ممنون ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمار ساتھ دیا ایم ایس ایف کے کارکنوں اور ہر طبقے سے وابستہ افراد کیلئے ضروری ہے کہ وہ تعلیم میں دلچسپی لیں اور اپنے صوبے کے طلباء کو بہترین تعلیم و علم دلوانے میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں آج کے طالب علم کل کے معمار ہوتے ہیں اگر آج طلباء بہتر ین تعلیم حاصل کریں گے تو کل آنے والے دنوں میں ہمارا معاشرہ و قوم بھی ایک مہذب و تعلیم یافتہ ہوگی ۔