کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سندھ کی بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر حیدر آباد قاضی شاہد پرویز کو سیکریٹری داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ سیکریٹری سروسز ساجد جمال ابڑو کا تبادلہ کرکے انھیں کمشنر حیدر آباد تعینات کیا گیا ہے ،ڈپٹی کمشنر ایسٹ آصف صدیقی کو تبدیل کر کے ان کی جگہ چیف منسٹر ہاوس میں تعینات اسد زمان کو ڈپٹی کمشنر ایسٹ تعینات کیا گیا ہے آصف صدیقی کو ڈپٹی سیکٹری اسکول تعینات کر دیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر کورنگی زین العابدین کو تبدیل کر کے انھیں ڈپٹی فنانس تعینات کیا گیا ہےجبکہ میر پور خاص کے ڈپٹی کمشنر سید مہدی علی شاہ کو کورنگی کا ڈپٹی کمشنر تعینات کیا گیا ہے ۔گریڈ 20کی آفیسر شازیہ رضوی کو سیکٹری سروسز کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔