• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کو شکست کیلئے بدعنوانی ختم کی جائے:ٹرانسپیرنسی

Corruption Should Be End For Defeating Terrorism

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں دہشت گردی کے خاتمے کا طریقہ بتادیا ہے جس کے مطابق دہشت گردی اور داعش کو شکست دینے کے لیے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہے۔



ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی اور اُس سے پیدا ہونے والے حالات لوگوں کو دہشت گردی کی جانب لے جاتے ہیں۔



ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق داعش کو شکست دینا اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک بدعنوانی کے اُس ماحول کو ختم نہیں کیا جاتا جو اس شدت پسند تنظیم کو پھلنے پھولنے میں مدد دے رہا ہے۔



ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل امریکا اور برطانیہ سمیت مغربی ممالک کی حکومتوں پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے، ان ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوجی بجٹ میں جوابدہی کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کی کوشش کریں۔



رپورٹ میں یہ بات بھی کہی گئی ہے کہ داعش نے بدعنوانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں کو انتہا پسندی کی جانب راغب اور بھرتی کیا،داعش نے اس ضمن میں اپنی بددیانتیوں کی پردہ پوشی کرتے ہوئے خود کو بدعنوانی سے نجات دلانے والے مسیحا کے طور پر پیش کیا۔



ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بدعنوانی اعلیٰ طبقے کی جیبوں کو بھرنے کے ذریعے سے کہیں زیادہ سیکیورٹی کے لیے حقیقی خطرہ ہے۔

تازہ ترین