• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں مختلف عہدوں پر نئی تقرری، ڈاکٹر نبیل زبیری رجسٹرار مقرر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں نئے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کو اپنا عہدہ سنبھالے ایک ماہ مکمل ہونے کے قریب ہے اور اہم عہدوں پر تعینات افسران کے استعفے دینے اور تبدیلی کے عمل کا آغاز ہوگیا ہے جامعہ کراچی میں اہم ترین اور حساس اسامی کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر کے عہدے پر تعینات ڈاکٹر خالد عراقی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ رجسٹرار معظم علی خان کو فارغ کر کے شعبہ عمرانیات کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر نبیل احمد زبیری کو جامعہ کراچی کا رجسٹرار مقرر کر دیا ہے جبکہ معظم علی خان کو منگل کی شام کیمپس سیکورٹی ایڈوائزر مقرر کردیا گیا جبکہ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سسٹین ایبل ہیلو فائٹ یوٹیلائزیشن جامعہ کراچی اور موجود وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس گل کو ڈاکٹر عاصمہ کی جگہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اسکالر شپس کا فوکل پرسن مقررکردیا ہے جامعہ کراچی کے پی آر او فاروق کی پریس ریلز کے مطابق جامعہ کراچی کو اسکالرشپس سے متعلقPQR پورٹل کو اپ ڈیٹ کرنے کا نوٹس 27اپریل 2016ء کو موصول ہوا جس پر سابق وائس چانسلر ڈاکٹر قیصر نے ایک فوکل پرسن کو تعینات کیا اور مذکورہ ذمہ داری انہیں تفویض کرتے ہوئے کام کی نوعیت سے متعلق تربیت بھی فراہم کی مگر سسٹم پر کوئی بھی ڈیٹا اپ لوڈ نہیںکیا گیا اور ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل متعلقہ فوکل پرسن نے کم وقت میں اتنازیادہ کام کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد ڈاکٹر بلقیس گل نیا فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔ ادھر شعبہ تاریخ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد معیز خان کو اسٹوڈنٹس گائیڈنس ،پلیسمنٹ اینڈ اوورسیز ایگزامینیشن بیورو جامعہ کراچی کا انچارج مقرر کر دیا گیاہے ان کی تقرری پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے سندھ یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید استعفے آنے اور نئی تبدیلیوں کا امکانات ہیں، ناظم امتحانات، مشیر امور طلبہ، انچارج سمسٹر سیل اور مشیر ٹرانسپورٹ بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔جامعہ کراچی کے نئے رجسٹرار سے موقف کیلئے متعدد بار کوشش کی مگر رابطہ نہیں ہو سکا۔
تازہ ترین