• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا ہر وارڈ میں 100ممبر بنانے کا فیصلہ

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی یوتھ نے ایک وارڈمیں کم ازکم 100ممبربنانے اورکھیلوں اوردیگرمثبت سرگرمیوں کے انعقادکے ذریعے نوجوانوں کو جے آئی یوتھ میں شامل کرنے کے لئے پلاننگ کا آغاز کردیا۔جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر رانا عدنان خان کی صدارت میں مجاہد مسجد دارالسلام کالونی میں ہونے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زون کی سطح تک کم ازکم 200 افراد کو عہدیدار بنایاجائے گا۔آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کی کامیابی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جائے گا۔گراؤنڈ اور روڈ کی سرگرمی کے ذریعے نوجوانوں کو تعمیر پاکستان کے لیے سرگرم کیا جائے گا جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سردارظفرحسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آئندالیکشن میں یوتھ کے ذریعے بڑی تبدیلی لائے گی۔پاکستان میں 67فیصدنوجوان ہیں لیکن حکمران طبقہ کی بے حسی کی وجہ سے وہ مایوسی کاشکارہیں۔
تازہ ترین