• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیرینہ مسائل حل کئے جائیں،گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی صورت خان کاکڑ ملک نور خان کرد عبدالجبار اچکزئی حاجی دائود کرد عبدالخالق بنگلزئی روزی خان مندوخیل ذکریا خان بازئی محمد ابراہیم پرکانی منیر احمد اعوان ظاہر شاہ عمر شاہ آفریدی حاجی مراد خان ملک غلام رسول کاکڑ حاجی باری داد اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہر اور ہزار گنجی کو ملانے والے پُل کی تعمیر کا کام تعطل کا شکار ہے ٹھیکیدار نے شٹرنگ لگا کر کام ادھورا چھوڑا ہوا ہے اور چھ مہینے گزر گئے ہیں کہ کام بند پڑا ہے متعلقہ حکام کی عدم توجہی کی وجہ سے ایک ہفتے کاکام چھ ماہ میں نہ ہوسکا ٹوٹے ہوئے پُل پر ہیوی ٹرک گزر رہے ہیں جس سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونماہوسکتا ہے پُل کیلئے صوبائی حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام کو بار بار آگاہ کیا ہے لیکن آج تک کوئی پیشرفت نہ ہوسکی اور اس طرح ٹرک اڈہ کے باقی مسائل جیسے ناجائز قبضہ مافیا غیر قانونی ایرانی تیل کاکاروبار ٹرک اڈہ کے اندر عروج پر ہے حکومت کی مدت ختم ہونے کو ہے لیکن ہمارے مسائل ختم نہیں کئے جارہے ہیں جائز مسائل حل کئے جائیں ۔
تازہ ترین