کوئٹہ(پ ر)راہشون ادی دیوان بلوچستان کے زیر اہتمام مادر ی زبانوں کے عالمی دن کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب آفیسر ز کلب میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خاصی بلوچی کے معروف دانشو رڈاکٹر شاہ محمد مری تھے جبکہ براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین شبیر شاہوانی براہوئی افسانہ نگار وحید زہیر اکادمی ادبیات کے علاقائی ڈائر یکٹر افضل مراد،ڈاکٹر عنبر ین مینگل پروفیسر ڈاکٹر لیا قت سنی،گل شیر بلوچ،آصف بلوچ نصیب ساگر اور اے ڈی بلوچ نے بھی خطاب کیا ڈاکٹر شاہ محمد مری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قربانیوں کے بعداس دن کو منانے کے قابل ہوئے زبان کی ترقی سماج کی ترقی ہے انہوں نے کہاکہ زبان کے حوالے سے ایک جنگ خودسے لڑ نا ہے انہوں نے کہاکہ براہوئی کودراوڑی کہنا اب قصہ پارینہ بن چکاہے اس حوالے سےہمیں نظریات بد لنےکی ضرورت ہے قبل ازیں راہشون ادبی دیوان کے سرپرست اعلیٰ داکٹر لیا قت سنی نے مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جتنی کر پشن سیا سی حکومتوں کے دور میں ہوئی ہے اس کا آدھا پیسہ صرف ایک بار زندگی میں زبانوں کی بقا اور فلاح کے لیے خرچ کیاجائے توزبان سےحوالے سے بہت سے مسائل حل ہونگے اسطر ح براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین شبیر احمد شاہوانی نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہمیں اس ڈر سے نکلنا ہوگا کہ براہوئی زبان کو خطرات لاحق ہیں کیونکہ جس زبان میں تخلیقی کام ہورہا ہو اس زبان کو کوئی خطرہ نہیں پروگرام میں ڈاکٹر عنبر ین مینگل نے راہشون ادیی دیوان کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ راہشون کی مخلصی کا ثبوت ہے کہ زبانوں کے عالمی دن کو اس طرح شایان شان طر یقے سے منارہی ہے اس سے پہلے راہشون کے مرکزی چیئر مین گل شیر بلوچ نے براہوئی زبا ن اور اکیسوی صدی کے چیلنجز کے حوالے سے ملٹی میڈیا پر ایک پر یز ینٹیشن اور اس حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں جسے حاظر ین نے بہت سراہا جبکہ آصف بلوچ نے کہاکہ بلوچستان زبانوں کے حوالے سے گلدستہ ہےپروگرام میں براہوئی بلوچی کے معرف ڈرامہ نگار اے ڈی بلوچ نے براہوئی زبان میں آج کے دن کی مناسبت سے ایک اسٹیج ڈرامہ پیش کیا علاوہ ازیں بلوچ بلڈبینک کے چیئر مین انور بلوچ نے راہشون ادبی دیوان کے ایک کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دی۔